اسلام آباد(اے بی این نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس سے فصلوں اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی صورتحال سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے سیاحوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :علیمہ خان نے جیل انتظامیہ کی پیشکش ٹھکرا دی، دو نام مانگنے پر معاملہ سنگین ہوگیا















