کوئٹہ(اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کے دن کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 256 خضدار میں پولنگ 5 اپریل بروز اتوار کو ہو گی، این اے 256 کی نشست اختر مینگل کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 256 خضدار ضمنی الیکشن کیلئے پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری ہوگا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری کو آویزاں کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 4 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔
امیدواروں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کیخلاف اپیلوں پر فیصلے 16 مارچ تک کیے جائیں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 مارچ کو جاری کی جائیگی، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مارچ مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں۔بانی پی ٹی کی ضمانت کے لیے آج درخواست دائر کرنے کا امکان،ذرائع















