اہم خبریں

کراچی سے خبر غم،9 افراد جان کی بازی ہار گئے،جا نئے تفصیلات

کراچی (اے بی این نیوز) کراچی کے علاقے کاٹھور کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر بے قابو ہو کر بس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ شدید تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر الٹ گیا اور تیل سڑک پر پھیل گیا جس سے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی زور دار تھی کہ متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

حادثے کے بعد سڑک پر پھیلے آئل کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :جیفری ایپسٹین کی خیبر پختونخوا کے حوالے سے ای میل لیک،جا نئے انکشافات

متعلقہ خبریں