اہم خبریں

بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو مسلح گروپ نے اغوا کرلیا

بنوں(اے بی این نیوز)بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو مسلح گروپ نے اغوا کرلیا ۔ میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ ڈوگر عمر زائی میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کے گھر کو اگ لگا کر اسے اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کانسٹیبل سی ٹی ڈی قدیر ولد نور زادہ سکنہ ڈوگر عمر زائی سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔

پولیس کانسٹیبل قدید کی اغوا کی ذمہ داری مسلح تنظیم گیدڑ گروپ ڈومیل نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مغوی پولیس کانسٹیبل قدیر کو مسلح افراد نے ڈومیل میں واقع اکبر علی خان کلے جنگل میں لے گئے مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر مغوی پولیس اہلکار قدیر کی اغوا کی خبر بھی پوسٹ کر دی۔

مزید پڑھیں۔تحصیل جہانگیرہ کا اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمان معطل

متعلقہ خبریں