اہم خبریں

سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا

راولپنڈی(اے بی این نیوز)سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا۔

29 اگست2025 کو بینائی کم ہونےکی شکایت پرپہلی مرتبہ پمزکے اپتھمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، بعدازاں جنوری میں 2 مرتبہ ان کی آنکھوں کامعائنہ ہوا۔

عبدالغفور انجم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے روزیعنی 16جنوری کوبھی پمزکی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کاچیک اپ کروایا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔

مزید پڑھیں۔سینئر سیاستدان سید زعیم حسین قادری انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں