اہم خبریں

سینئر سیاستدان سید زعیم حسین قادری انتقال کرگئے

لاہور(اے بی این نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کرگئے۔

سیدزعیم قادری کوعارضہ قلب کے باعث3دن قبل ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق سیدزعیم قادری آج صبح4بجےاسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

زعیم قادری کی نمازجنازہ آج شام بعدازنمازمغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی، سیدزعیم قادری مسلم لیگ ن کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان بھی رہے، زعیم قادری آج کل عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان تھے۔

مزید پڑھیں۔بھارت پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہونے لگا

متعلقہ خبریں