راولپنڈی (اے بی این نیوز)رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے فوری معائنے کا مطالبہ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم یوسف سے معائنہ کرایا جائے۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کتابوں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، رپورٹبانی پی ٹی آئی کے سیل میں موجود ٹی وی فعال نہیں ہے۔
فعال ٹی وی کی عدم موجودگی میں کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کتابوں کی فراہمی سے کوئی سکیورٹی خدشہ پیدا نہیں ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کو وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
وکلاء سے ملاقات کے بغیر شفاف ٹرائل کا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے۔عدالت وکلاء سے ملاقات کے معاملے پر مداخلت کرے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ کےساتھ بلاتعطل ملاقاتیں کرائی جائیں۔بانی پی ٹی آئی کے سیل سے مچھروں اور حشرات کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔بانی پی ٹی آئی کے سیل میں ریفریجریٹر جیسی بنیادی ضرورت بھی فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں۔مرد اساتذہ کی طالبات سے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد















