کوئٹہ(اے بی این نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سربراہ بی این پی اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، سردار اختر مینگل این اے 256خضدار سے رکن قومی اسمبلی تھے۔
مزید پڑھیں۔عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا















