اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا مستحق شہریوں کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آبادو(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مستحق شہریوں کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے لیے 20 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

اس خصوصی پیکیج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 5 ہزار روپے جبکہ ضروری اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائے گی جس سے 20 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے 3 بنیادی شرائط ہیں، جن میں شہری کا نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونا، کسی دوسرے سرکاری ادارے کے ریلیف پروگرام کا حصہ نہ ہونا، اور قومی شناختی کارڈ کا حامل ہونا شامل ہے۔

اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے مستحق شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 9999 یا 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے جواب میں انہیں پروگرام کے لیے ان کی اہلیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہری پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) پورٹل پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کر کے اس پروگرام کے لیے اپنا نام رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

اہلیت کی تصدیق کے بعد، رقم شہریوں کو بینک اکاؤنٹ یا موبائل والیٹ جیسے Easypaisa یا Jeez Cash کے ذریعے منتقل کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ نقد رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر سے بھی جمع کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔ایران میں نوبیل انعام یافتہ سماجی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید

متعلقہ خبریں