اہم خبریں

پنجاب حکومت کا ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان، اس ماہ کے آخر تک رقم ملے گی،جا نئے کون حقدار ہو گا

لاہور (اے بی این نیوز     )پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کی مستحق بیوہ خواتین کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اور ان کے بچے بہتر زندگی گزار سکیں۔

زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت نافذ ہونے والی اس اسکیم کے تحت ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعداد کے مطابق اضافی امداد بھی فراہم کی جائے گی؛ ایک بچے کی صورت میں 25 ہزار روپے اور دو بچوں کی صورت میں 50 ہزار روپے اضافی رقم دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اسکیم کا بنیادی مقصد بیوہ خواتین پر موجود مالی دباؤ کم کرنا اور بچوں کی خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف بیوہ خواتین کو معاشی سہارا ملے گا بلکہ وہ امدادی اداروں پر انحصار کم کر کے خود مختاری کی جانب بڑھ سکیں گی۔

زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور شفاف طریقہ کار کے تحت مستحقین کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ امداد حقیقی حق داروں تک پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم رواں ماہ کے اختتام تک باقاعدہ طور پر نافذ ہونے کی توقع ہے اور جلد ہی رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری کیا جائے گا، جس کے بعد مالی معاونت کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

بیوہ سپورٹ کارڈ، پنجاب حکومت، بیوہ خواتین امداد، مالی معاونت، مستحق بیوہ خواتین، زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، بیوہ خواتین کی فلاح، بچوں کے لیے اضافی امداد، 1 لاکھ روپے نقد، معاشی سہارا، خود مختاری، شفاف رجسٹریشن، بیوہ خواتین اسکیم، پاکستان فلاحی اسکیم، پنجاب نیوز، تازہ ترین خبریں، ویلفیئر اسکیم، مستحقین کی مدد

مزید پڑھیں :بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کا معاملہ، آئی سی سی نے پاکستان کے ترلے شروع کر دیئے

متعلقہ خبریں