اہم خبریں

اسلام آباد ،ڈکیت گینگز اور پولیس میں مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار،باقی فرار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس کی معمول کی چیکنگ کے دوران ڈکیت گینگز نے پولیس ٹیمز پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار بامسلح ڈاکوؤں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس ٹیمز حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہیں، تاہم ملزمان اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور دونوں زخمی ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک کو تھانہ گولڑہ کے علاقے میں مختلف ڈاکیتی، راہزنی، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس مطلوب تھی۔ دوسرے زخمی ملزم کو تھانہ کھنہ کے حدود میں ڈاکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے سینکڑوں مقدمات میں مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں اور 15 قیمتی موبائل فون برآمد کیے، نیز وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول اور ایمونیشن بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمتوں کا اعلان،جا نئے اپلائی کرنے کا طریقہ اور ویب سائیٹ بارے

متعلقہ خبریں