کوئٹہ (اے بی این نیوز) محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے ڈومیسٹک اور چمن ٹرین سروس آج معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل 12 فروری تک معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرون اور چمن تک ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلوے کو اب تک 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان تک قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔
مزید پڑھیں:معمر قذافی کے بیٹے سےمتعلق افسوسناک خبر سامنے آگئی















