اہم خبریں

شہباز حکومت کی سفارتی و اقتصادی کامیابیاں، جنوری میں برآمدات میں نمایاں اضافہ، تجارتی خسارہ کم

اسلام آباد(رضوان عباسی )وفاقی حکومت نے سال 2026 کے پہلے مہینے میں برآمدات بڑھانے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ کم ہوا جبکہ درآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 34.96 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی برآمدات 3.73 فیصد بڑھ گئیں۔ اس دوران برآمدات کا حجم 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے جنوری کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جن کے مطابق درآمدات کا حجم 5 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 28.53 فیصد کم ہوا اور جنوری میں تجارتی خسارہ 2 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ کے دوران برآمدات میں 7.09 فیصد کمی دیکھی گئی، اور جولائی تا جنوری تک برآمدات کا حجم 18 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ اس کے مقابلے میں درآمدات میں 9.42 فیصد اضافہ ہوا، اور رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں درآمدات 40 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہی۔

اسی دوران، مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 28.22 فیصد اضافہ ہوا، اور جولائی سے جنوری تک تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:اہم شخصیت کے والد انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں