ٹوبہ ٹیک سنگھ (اے بی این نیوز) شہر کے علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں رکشہ کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:علامہ راجا ناصر عباس کی بڑی خبر سامنے آگئی















