اسلام آباد (اے بی این نیوز) فروری کے پہلے ہفتے میں عوام کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
رواں ہفتے تعطیلات 4 فروری سے شروع ہوں گی، اس سے قبل سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 4 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کا نوٹی فکیشن 30 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا کہنا ہے کہ شب برات کے موقع پر 15 فروری 1447 کی مناسبت سے 4 فروری 2026 کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو بسنت کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب 5 فروری کو کشمیر ڈے کے ساتھ طویل ویک اینڈ کا لطف اٹھائے گا، 6 فروری کو صوبے بھر میں بسنت کی تعطیل ہوگی، جس کے بعد 7 فروری بروز ہفتہ اور 8 فروری کو اتوار کو چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل















