اہم خبریں

آپ کے موبائل سم میں سونا موجود ہو نے کا انکشاف،جا نئے یہ سونا نکالنے کا طریقہ کار

بیجنگ( اے بی این نیوز    ) چین میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے سم کارڈز سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکال لیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ آخر سم کارڈز سے سونا نکالا کیسے جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دعویٰ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف بلاگر نے کیا ہے۔ بلاگر کا کہنا ہے کہ اس نے پرانے سم کارڈز اور دیگر مواصلاتی برقی آلات میں استعمال ہونے والی چپس سے مجموعی طور پر 191.73 گرام، یعنی تقریباً 16.43 تولہ سونا حاصل کیا۔

بلاگر کے مطابق اس نے پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی طریقوں کے ذریعے مختلف چپس سے سونا الگ کیا۔ اس کے دعوے کے مطابق حاصل کیے گئے سونے کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 84 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ صرف سم کارڈز نہیں بلکہ دیگر الیکٹرانک آلات میں استعمال ہونے والی سونا چڑھی چپس بھی اس عمل میں شامل تھیں۔

اس پورے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین حیران نظر آئے اور کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی سم کارڈ سے سونا نکالنے کے بارے میں نہیں سنا۔ بعض صارفین نے اس دعوے کو دلچسپ قرار دیا جبکہ کچھ نے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

دوسری جانب ماہرین نے اس دعوے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سم کارڈ میں موجود سونے کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے، جو اوسطاً 0.47 ملی گرام کے قریب ہوتی ہے، اس لیے بڑی مقدار میں سونا حاصل کرنے کا دعویٰ حقیقت سے بعید بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر

 

متعلقہ خبریں