اہم خبریں

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر

بولاوائیو( اے بی این نیوز    ) بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ بولاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 252 رنز بنائے اور پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے 33.3 اوورز میں 253 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم قومی انڈر 19 ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، حمزہ ظہور نے 42 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز بنائے۔ بھارت کے ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

بولنگ میں پاکستان کے عبدالسبحان نے تین اور محمد صیام نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس نتیجے کے بعد بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ

متعلقہ خبریں