اہم خبریں

اسلام آباد، سید پور ویلیج میں خون خوار کتے کی حکومت قائم

‏ اسلام آباد(اے بی این نیوز)‏وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ سید پور ویلیج میں خون خوار کتے کی حکومت قائم ہو چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خونخوار کتا مالک کے ایک اشارے پر گاؤں والوں پر حملہ آور ہوجاتا ہے ۔

‏خونخوار کتے کے مالک کی شناخت حمزہ نعیم ولد محمد نعیم سکنہ سید پور گاؤں کے نام سے ہوئی۔‏زرائع مطابق سید پور گاؤں کے متعدد باسیوں نے تھانہ کوہسار میں مشترکہ شکایت درج کروائی ہے کہ ان کے گاؤں میں حمزہ نعیم نامی شخص نے مسجد کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ۔‏گاؤں والوں کے متعدد بار منع کرنے و پولیس و دیگر اداروں ست شکایات باوجود حمزہ نعیم مسجد کی جگہ واگزار نہیں کر رہا

‏حمزہ نعیم ایک بااثر آدمی ہے جو نے نہ صرف گاؤں والوں کو گالی گلوچ و شدید نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے بلکہ اس نے ایک انتہای خونخوار کتا پال رکھا ہے جو وہ ہر آنے جانے والے پر چھوڑ دیتا یے جس سے گاؤں والوں کی زندگی خطرے کی میں ہے۔‏

کتے کا مالک حمزہ مختلف تھانوں میں شریف اہلیان گاؤں خلاف مقدمات درج کروانے درخواست بازی بھی کرتا ہے۔ اہلیان گائوں نے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے غزہ مشن میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کردی

متعلقہ خبریں