اسلام آباد(اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور وکیل علی بخاری بھی چیف جسٹس کے دفتر پہنچے۔
اس موقع پر علیمہ خان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس میں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے پر قانونی کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکہ















