اہم خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

شرم الشیخ (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔ صدر ٹرمپ کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا۔
آج ہم انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کرانے میں کامیاب ہوئے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امن کے نوبل انعام کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔ قیام امن کیلئے ہم سب نے مشترکہ کوششیں کیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ا من کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے ۔انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں آگاہی ملی ہے اور وہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہے اور امریکہ امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے سلسلے میں حماس کا کردار قابلِ ذکر رہا ہے اور اس نے امن عمل میں تعاون کیا۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور کئی ممالک ترقی اور استحکام کی سمت بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بھی غزہ میں امن منصوبے کی حمایت کی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بغیر غزہ معاہدہ ممکن نہیں تھا، تاہم اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ ساری زندگی معاہدے کرتے آئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ایران بھی ایک معاہدہ کرنے پر آمادہ ہے۔ ان کے بقول ایران ان سخت اقتصادی پابندیوں کے ساتھ زیادہ دیر نہیں چل سکتا جو امریکہ نے عائد کی ہیں۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران جلد ہی امن عمل کا حصہ بنے گا تاکہ خطے میں پائیدار استحکام لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی ترقی ہو رہی ہے اور اگر تمام فریق امن اور تعاون کے جذبے سے آگے بڑھیں تو خطہ ایک نئے دور میں داخل ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے اے اہم خبر،جا نئے کیا،میٹرک کے امتحان بارے خاص اعلان

متعلقہ خبریں