کوئٹہ(اے بی این نیوز)کوئٹہ میں حالی روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
نجی چینل کے مطابق پولیس نےحالی روڈ کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذکردی کردی گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب حالی روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں زوردار دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جب کہ قریب سڑک پر موجود کئی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آگئیں۔
مزید پڑھیں۔ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی