اہم خبریں

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایک پردے کی دھلائی 7500 روپے میں ہوئی، رپورٹ میں انکشاف

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بےضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور ائیرفریشنر اور فیومیگیشن کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں وال فریم 9 لاکھ روپے کا خریدا گیا اور سندھ ہاؤس کی مرمت کے دوران گاڑیوں کے فیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیراستعمال بھی نہیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیے اور کمبل کی خریداری پر لاکھوں روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیاگیا۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گورنر، وزیراعلیٰ اور دیگر کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر 7 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں اور مجموعی طور پر 6لاکھ روپے پردوں کی دھلائی پر خرچ ہوئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صفائی کیلئے 5 لاکھ روپے کا واشنگ پاؤڈر الگ سے خریدا گیا۔

متعلقہ خبریں