اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، بھارتی فوج اور را ایجنسی جعلی مقابلوں اور منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے چکر میں اپنے ہی ہتھیار سمگل کر کے آزادی پسندوں کو شہید کیا گیا ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں ، فوجی افسران نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر کے پروموشن، تمغوں حاصل کرتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا پھر بعد بے خبر سمگلروں کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا اور اسے آپریشن کا رنگ دے کر پاکستان پر در اندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا، ۔ سارے منصوبے میں ملوث ہلکاروں کو انعام و کرام سے بھی نوازا جاتا۔اس حوالے سے سربراہ جموں و کشمیر پولیس کا مراسلہ بھی منظرعام آیا جس میں وہ واضح اس منصوبے کی ہدایت دے رہا ہے ،مراسلے کے مطابق 3 راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر اور 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے ۔ بھارت تحریکِ آذادی کے کشمیر کو دبانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پہلے بھی یہ حربے آزما چکا ہے اپنی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئےبی جے پی نے 26 فروری 2019 میں اسی طرح کا جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا ۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ سے واضح ہے کہ پلوامہ حملے بھی مودی سرکار خود ملوث ہے ۔















