اہم خبریں

اسلام آبادہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکی ہے،منیر اے ملک نےججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل جمع کرائی،انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ انیس جون کا فیصلہ اپیل کے التوا تک معطل کیا جائے،ججز نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینےکی استدعا بھی کی ہے۔

ججز نے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ حکم امتناع کی علیحدہ درخواست بھی دائرکی ہےجس میں استدعا کی گئی ہےکہ صدر مملکت کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہوکر آنے والے ججز کی سینیارٹی کے تعین سے روکا جائے،جوڈیشل کمیشن کو جسٹس سرفراز ڈوگرکو مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا،سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سینیارٹی کا معاملہ صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے مردہ قرار دیئے جانیوالے خامنہ ای کے قریبی مشیر ریاستی جنازے میں شریک

متعلقہ خبریں