کراچی(اے بی این نیوز) لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جبکہ وزارت داخلہ نے اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کردی۔
تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی۔
شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جسکے بعد عامر نے اسے طلاق دیدی۔سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے جسکی وجہ سے واپس اپنے ملک جانے کیلئے پریشان ہے۔
خبر نشر ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے دستاویزات طلب کرتے ہوئے خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے استعفیٰ دیدیا