اسلام آباد (اے بی این نیوز )این ڈی ایم اے کا اگلے تین دنوں میں گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26تا29 جون کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غزر،سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی آندھی اورطوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں اوردریائے ہنزہ،خنجر اب،کلک، چپرسان اور دریائے شمشال برالدوکے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال مختلف علاقوں بشمول خداآباد، کریم آباد، نگر اور گلمیت کے سیاحتی مقامات کونقصان کا اندیشہ ہے۔
خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں ۔ ندی نالوں کو عبور کرنے سے پرہیز کریں ، مویشیوں و قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں ۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
مزید پڑھیں :محرم الحرام کاچانددیکھنےکیلئےاسلام آبادکی زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس،چانددیکھنےکاعمل جاری