اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید3 افراد کو پھانسی دیدی

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دیدی، یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے ایک روز بعد عمل میں آئی۔

خبر رساں ادار ے اے ایف پی نے ایرانی عدلیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔عدلیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزاؤں پر آج صبح عملدرآمد کیا گیا ہے اور انہیں پھانسی دیدی گئی۔

اسرائیل سے تعاون کے مرتکب تینوں افراد کی پھانسی کی کارروائی ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں عمل میں آئی، جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے، عدلیہ نے تینوں افراد کی نیلے قیدی لباس میں تصاویر بھی جاری کیں۔

میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، ان افراد نے جو سامان اسمگل کیا تھا، وہ ایک نامعلوم شخصیت کے قتل میں استعمال ہوا، تاہم اس شخصیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔تہران کی جانب سے اکثر ایسے افراد کی گرفتاری اور سزائے موت کا اعلان کیا جاتا ہے جن پر غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں، خصوصاً اسرائیل کے لئے جاسوسی کا شبہ ہوتا ہے۔
https://x.com/PressTV/status/1937724468496945502
13 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ کے آغاز کے بعد، تہران نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات چلانے کا اعلان کیا تھا۔حالیہ دنوں میں ایران نے اتوار اور پیر کو بھی موساد سے وابستگی کے الزام میں چند افراد کو پھانسی دی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران چین کے بعد دنیا میں سزائے موت دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ25جون 2025سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں