اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ دورہ امریکہ پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی ۔ ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم ،وزیر خزانہ و دیگر شریک ہوں گے ۔ اجلاس کل دن 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
مزید پڑھیں :ایران پرامریکی حملےکےبعدآئی اےای اےکاہنگامی اجلاس کل طلب