تہران (اے بی این نیوز)ایران نے امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ترجمان ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں بند کردیں گے۔
، جو عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔اس سے قبل ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز کو بند کردیا جائے گا۔
آبنائے ہرمز ایسا سمندری راستہ ہے جو ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دُنیا بھرکیلئے تیل کے حوالے سے لائف لائن ہے ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے اِسی راستے تیل دیگر ملکوں کو پہنچایا جاتا ہے ۔خلیج فارس اور خلیج عمان کے بیچ واقع آبنائے ہرمز ایک مقام پر صرف 33 کلو میٹرہے ۔ اگرایران آبنائے ہرمزکوبند کردے تو عالمی تیل کی 20 فیصد رسد متاثر ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار22 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال