اہم خبریں

چین کی للکار، دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ( اے بی این نیوز     )چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ امریکہ عالمی احترام کھو بیٹھا تو اسے وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بھگتا۔
چینی صدر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر تحریر جاری کی گئی ہے۔ سو سال پہلے، برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی اور دنیا کی 20 فیصد دولت اس کے پاس تھی۔
لوگ سمجھتے تھے اس کا سورج کبھی نہیں ڈھلے گا ۔
برطانوی سلطنت دو سو سال پہلے، فرانس یورپ کے افق پر چھایا ہوا تھا۔ اس کی افواج سے لوگ ڈرتے تھے، اس کی ثقافت قابلِ رشک تھی۔ نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا،4 سو سال پہلے، ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا۔
اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے۔ ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی۔ ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا،طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، اثر و رسوخ بدل جاتا ہے۔ قانونی حیثیت اسی لمحے دم توڑ دیتی جب اسے حاصل کرنے کے بجائے خود پر فرض کر لیا جائے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں