اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کافنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ۔ وزیر خزانہ ۔ چیئرمین ایف بی آراور وزیرقانون کی شرکت۔ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے اور 10سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی گئی۔
ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رکھا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ایف بی آر کے اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما مومنہ باسط نے معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی