اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1,206 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فی تولہ سونا 1,500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 3,432 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ بازار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔