اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ اعلی عدلیہ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔
اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ انہیں رہا کر سکے۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کے خرد برد کے جرم میں سزا یافتہ قیدی ہیں۔انہیں قوم کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے 60 ارب روپے کس بنیاد پہ خرد برد کیا۔
پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایک سال میں پاکستان کی معیشت تیزی کے ساتھ سنبھلی ہے۔ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر دنیا میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے