کراچی( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے پشاور دھماکے میں شہادتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی نیز انہوں نے ٖشہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی،وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا تاندہ ڈیم ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر بھی گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا،ضلع کوہاٹ میں جاں بحق بچوں کے لئے فاتحہ اور بلند درجات کی دعا۔ وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی۔















