اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، جس کے نتیجے میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔ ہیکنگ کی اس کارروائی کے دوران ویب سائٹ پر متنازعہ پیغامات بھی اپ لوڈ کیے گئے۔ دوسری جانب راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا،
جو مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لیے عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کرتا تھا۔ اس کارروائی کے دوران مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ متعدد اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں : بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا