اہم خبریں

مودی کا جھوٹابیانیہ مسترد ،چین کے بعد ملائشیاکا بھی پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پہلگام فالس فلیگ آپریشن، ملائشیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی کی اصلیت عیاں ہو گئی۔ مودی سرکار نے پہلگام جعلی حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔
چین کے بعد ملائشیاکا بھی پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔ ملائشیا نے بھی بھارت کا جھوٹا بیانیہ مسترد کر دیا۔ ملائشیانے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر قرار دیا۔
بھارت ملائشیاکے غیر جانبدار مؤقف پر سیخ پا، گودی میڈیا کا شدید ردعملسامنے آگیا۔ ملائشیاکا کشمیر کو انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیرکہنے پر بھارتی چینل نیوز 18 کا واویلا۔ سیاسی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیاملائیشیاکو پاکستان کی حمایت کا نام دے کر اپنی خفت مٹا رہا ہے۔
ملائشیاکی حمایت سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہو گیا ۔ چین، ملائشیااور دیگر ممالک کی پاکستان کی حمایت پر بھارت مزید تنہا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی حمایت سے مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔
ملائشیاکے بیان سے بھارت کا پاکستان کا نام بدنام کرنے کا عالمی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی بڑھتی حمایت نے مودی کے بیانیے کو مزید کمزور کر دیا۔

مزید پڑھیں :متحد ہو کر بھارت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کو دکھائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ

متعلقہ خبریں