اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن،بھارتی میڈیا نے مودی کے منہ پر طمانچہ دے مارا،اہم ترین سوالات، مجرمانہ خاموشی،کو ئی جواب نہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پہلگام فالس فلیگ سے متعلق بھارتی میڈیا نےمودی سے اہم سوالات کئے ہیں۔ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاریہے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالاتکئے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا یہ سوال اٹھا رہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں ہے؟جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200 کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟

بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟ پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟ پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟

بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات کا جواب چاہئے خاموشی نہیں۔ سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات جائز ہیں اور مودی کو ان کا جواب دینا ہوگا۔در حقیقت پہلگام فالس فلیگ حملے کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

مزید پڑھیں :عمران خان انسٹا گرام پر بھی چھا گئے،ریکارڈ قائم، فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ، شہباز شریف کے صرف10لاکھ

متعلقہ خبریں