اہم خبریں

ٹرمپ نے انڈین سائیڈ نہیں لی،مودی بے نقاب ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور ( اے بی این نیوز    ) مودی جب بھی آتا ہے مذہبی تعصب پسندی کو فروغ ملتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰ بخاری کی اے بی این نیوز سے گفتگو ۔ کہا فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی خود آواز اٹھارہے ہیں۔ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔

بھارت میں صاحب عقل لوگ سوال اٹھارہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ثابت کیا کہ ہم منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم ٹیکنالوجی میں انڈیا سے پیچھے نہیں ہیں۔ آج بھی ہم نے انڈیا کا ایک ڈوران گرایا ہے۔

پاک فوج انڈیا کو جواب دینے کیلئے ہردم تیار ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز کہہ رہا ہے کہ انڈیا کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ مودی بے نقاب ہورہا ہے۔ مودی کے اپنے بیانات کو انڈین میڈیا اٹھارہا ہے۔

مودی فالس فلیگ کا بہانہ بناکر پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے۔ اچھی بات ہے کہ ٹرمپ نے انڈین سائیڈ نہیں لی۔ پاکستان کے دوست ممالک جم کر ہمارے ساتھ کھڑےہیں۔

مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ نے بھارتی فوج کو پاگل کردیا،آپسی لڑائی،5سکھ فوجی ہلاک

متعلقہ خبریں