اہم خبریں

پہلگام میں فائرنگ سے 26سیاح ہلاک ،متعدد زخمی،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

پہلگام ( اے بی این نیوز   )پہلگام میں فائرنگ سے 26سیاح ہلاک ،متعدد زخمی ،بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی سیاح ہسپتال منتقل ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔ واقعہ پہلگام کے سیاحتی ریزورٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے الزامات لگائے۔

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پہلگام کے ایک سیاحتی مقام میں پیش آیا جہاں مرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق راجستھان، کرناٹک اور گجرات سے تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے الزامات لگائے۔

بعض اطلاعات کے مطابق اس حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلم سیاحوں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی شامل تھا جسے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے بھارتی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ کئی سالوں کے بعد ایک بڑا حملہ ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارت کے دورے پر ہیں اور انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی گیم ختم،عمران خان کا دو ٹوک جواب دینے کا حکم،بیر سٹر گوہر کیلئے سخت پیغام،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں