اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کالجز رجسٹریشن پر پابندی کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے
اب پی ایم ڈی سی نئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن نہیں کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کے بعد کی میڈیکل کالجز رجسٹریشن کی درخواستوں پر غور نہیں ہو گا جبکہ 5 جنوری سے قبل کی 13 میڈیکل کالجز کی درخواستیں زیر غور آئیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کیلئے فیکلٹی کی کمی پر رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ ہوا، ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی تعداد 187 ہے، ملک میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز 121 اور سرکاری 66 ہیں۔
ایف بی آر میں ترقیاں، گریڈ 18 اور 19 کے افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب