اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) میں اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر دوست ممالک کے پاس گئے۔ دوست ممالک کے پاس جانے سے گیپ پورا ہوا ہے۔ ایک سال پہلے زرمبادلہ ذخائر4بلین ڈالر تھے آج 12سے 13بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔
پہلی بار یکسوئی اور بغیر ذاتی مفاد کے تمام ادارے ایک کشتی میں سوار ہیں۔ ہم9مئی والےنہیں28مئی والےہیں۔ پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم کیں۔ ایک سال گزر گیا اپوزیشن حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی۔
ملک سے گالم گلوچ کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔ اس بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے کہ دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ آباد کیا گیا۔ محنت کریں گے تو ملک کو کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتے ہیں۔ پاکستان محنت کرکےمشکل دورسےباہرنکل آئےگا۔
نوازشریف کی قیا دت میں2018میں معیشت کومضبوط کیا۔ خیبرپختونخوا میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ ایف بی آرکومکمل طورپرڈیجیٹائزکررہےہیں۔ سرمایہ کاروں کوراغب کررہےہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف حکومت کا ایک سال مکمل ہو نے پر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
4مارچ 2024کو ہماری اتحادی حکومت بنی تھی ،آج ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ رمضان کا مہینہ ہمیں درس دیتا ہے کہ خود کو انسانیت کیلئے وقف کردیں۔ حکومت نے رمضان میں 20ارب روپے ریلیف کیلئے مختص کیے۔
اس سال خردبرد اور یوٹیلیٹی سٹورز پر لائنوں کی شکایات نہیں آئیں گی۔ غزہ میں 50ہزار سے زائد افراد شہید کیے جاچکے۔ ایک سال پہلے ہماری معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی تھی۔
ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا۔
وہ کون لوگ تھے جنہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا۔ معیشت کی بہتری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔
راتوں رات آئی ایم ایف کے 5ارب ڈالر کی کمی پورا کرنا آسان کام نہیں تھا۔
مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم 1.6فیصد پر آگئی۔ 2018میں نواز شریف کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں :امریکی ویزا کے لئے نیا آن لائن اپائنمنٹ سسٹم فعال، درخواست کا عمل مزید آسان