اہم خبریں

چیمپئینز ٹرافی؛نسیم اور ابرار کے وار، نیوزی لینڈ کی 2 وکٹیں گرگئیں

کراچی (نیوزڈیسک)نسیم اور ابرار کے وار،آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ کے دوران نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں گر گئی ، باولر ابرار نے پہلی جبکہ نسیم شاہ نے وکٹ لے لی ۔ یاد رہے کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنزپرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔بعدازاں نسیم شاہ نے جارحانہ بلے باز کین ولیمسن کو صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونوے 10 اور کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

متعلقہ خبریں