اسلام آباد (اے بی این نیوز ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ پٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 257روپے 13 پیسے ہو گی۔ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267روپے 95پیسے مقرر کی گئی ہے
اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ پٹرول کی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر نے اسلام آباد کے 29 معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدوں پر سیل کر دیا گیا