اہم خبریں

قلعہ عبداللہ ،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک،2 جوان شہید

قلعہ عبداللہ (اے بی این نیوز   )27اور28جنوری کی درمیانی شب خوارج کی قلعہ عبداللہ میں حملے کی کوشش۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہیدہو ئے۔
شہید ہونے والوں میں نائیک طاہرخان،لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں.
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو حملہ ناکم بنانے پر خراج تحسین کیا۔ صدرمملکت نےمؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔ صدرمملکت کا شہید نائیک طاہرخان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت کا شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، صبرو جمیل کی دعا کی۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع کیلئےہمہ وقت تیار ہیں۔ صدرمملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے، ملکی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا بڑا فیصلہ،بین الاقوامی سطح پر روؤف حسن کی سر براہی میں بنی کمیٹی تحلیل کر دی

متعلقہ خبریں