اہم خبریں

لوئر کرم،شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسری روز بھی جاری

لوئر کرم (نیوز ڈیسک )لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔

کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور 3 ماہ سے بند ہے، ادویات اور اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔
مزید پڑھیں: شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی کےلئے ڈی جی پاسپورٹس کابڑا اقدام

متعلقہ خبریں