راولپنڈی(اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ۔ سماعت کے دوران مزید ایک ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ۔
عدالت نے غیر حاضر ملزم محمد عاصم کا ٹرائل الگ کر دیا ۔ آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادت طلب کر لی گئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کر لی،13 جنوری سے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔ عمران خان کی جانب سے بچوں سے ٹیلی فون پر بات،اخبارات کی فراہمی،ٹی وی کی بحالی کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں ۔
عمران خان کی جانب سے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔ عمر ایوب کی ریکارڈ فراہمی،اجمل صابر اور انصر اقبال کی بریت کی درخواستوں پر وکلا صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی۔
ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست عدالت نے منظور کر لی ۔ ملزم عثمان ڈار نے 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ عثمان ڈار کی غیر موجودگی میں حسنین اقبال سنبل ان کے پلیڈر مقرر کر دیئے گئے ۔ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل کے جیلر نے عمران خان کی صعوبتوں اور تکالیف میں اضافہ کیا ہے، شیر افضل مروت