اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر احتجاجی مظاہرے ۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد ۔ مظاہرین آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی۔ دارالحکومت میں پاک فوج کے زیر اہتمام یادگار شہدا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ۔

پاک فوج کے چوک وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ۔ کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کے لئے ہے۔ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں :نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

متعلقہ خبریں