لاہور ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی والے ایک ہاتھ سے معافی نامہ لکھتے ہیں تو دوسری طرف دھمکیاں دیتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس۔ کہتی ہیں معافی ان کو ملتی ہے جو معافی مانگیں ۔ یہ لوگ پھر سے 9 مئی دہرانے کیلئے تیار ہیں۔ 9 مئی کرنے والوں کو اب بھی ان کی سرپرستی حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ان فسادیوں کیلئے تقریب رکھی گئی۔ پی ٹی آئی نے معصوم بچوں کا انتشاری سیاست کاایندھن بنایا۔ جیل اصلاحاتی کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کمیٹی کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گھسنا ہے۔ انہیں پختونخوا کے جیل کیوں نظر نہیں آتے۔ مزید کہا پنجاب حکومت کاہر اجلاس عوام کی ترقی فلاح و بہبود کےلئے ہوتا ہے۔
اجلاس میں یہ نہیں ہوتا اس کو پکڑ لو اس کوگرفتار کر لو۔ پنجاب میں مفت سولر پروگرام دیا جارہا ہے۔ ایک لاکھ فری پینل دو سو یونٹ والوں کو دیں گے۔ سو یونٹ والے کی ضرورت کے مطابق سولر دیاجائے گا۔ مفت سولر کےلئے صارفین خود کو شناختی کارڈ 8800 پر رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں
مزید پڑھیں :مذاکرات ، ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا، عمران خان اور شاہ محمودسمیت تمام اسیران کو رہا کیاجائے، عمرایوب















