اسلام آباد( اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات نے سرد موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں کم بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی کے باعث دریاؤں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔
زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی کے باعث خون آلود سردی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں گزشتہ دنوں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔
مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے جب کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی میں اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں :نواز شریف کے نواسے کی شادی، تیاریاں، تقریب جاتی امرا میں 29 دسمبر کو ہوگی