اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا، پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا۔
بھارت اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا۔ وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔ پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔